ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منکی میں فری میڈیکل چیک آپ کیمپ، 130 مریضوں نے کیا استفادہ

منکی میں فری میڈیکل چیک آپ کیمپ، 130 مریضوں نے کیا استفادہ

Sun, 01 Nov 2020 23:00:07    S.O. News Service

منکی یکم نومبر (ایس او نیوز/تعظیم قاضی)  منکی جماعت المسلمین اور اہل منکی کی زیرسرپرستی بھٹکل ویلفئیر اسپتال کی طرف سے  منکی کے  المومنات اسکول میں فری میڈیکل چیک آپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں  130 افراد نے اپنی جانچ کراتے ہوئے کیمپ کا بھرپور  فائدہ اُٹھایا۔

صبح ساڑھے دس بجے  حافظ انس ابن ابو محمد ساوڑا  کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، یوسف ابن زکریا کڑپاڑی نے نعت پاک پیش کی۔ ادارہ اہل منکی کے ایڈٹر مولوی تعظیم قاضی ندوی نے کیمپ کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اور بیمار افراد کے دلوں میں پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کے لئے   اس  میڈیکل کیمپ  کا انعقاد کیا گیا ہے۔منکی جماعت المسلمین کے قاضی  اور مدرسہ رحمانیہ کے مہتمم مولانا شکیل سکری ندوئ، منکی  جماعت المسلمین کے صدر قاضی ارشاد  و نائب صدر حسن باپو حسن باپا وغیرہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

 بھٹکل  ویلفئیراسپتال کے  ماہر ڈاکٹر یجنیش کدیوراور بھٹکل کی گائناکولوجسٹ ڈاکٹر شمس نور نے مریضوں کی جانچ کی۔ اس موقع پر ویلفیر اسپتال کے  نگراں  کارغفران لنکا نے ارادہ ٖظاہر کیا کہ  وہ ہر دو ماہ میں ایک بار  منکی میں اس طرح کے  میڈیکل کیمپ رکھنے کے متمنی ہیں، اسی طرح انہوں نے مرڈیشور، ولکی اور دیگر قریوں میں بھی  اس طرح کے فری چیک آپ کیمپ رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔


Share: